Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے؛ عظمیٰ بخاری

Now Reading:

پنجاب دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے؛ عظمیٰ بخاری
پنجاب دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے؛ عظمیٰ بخاری

پنجاب دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے؛ عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں امن و امان خراب کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن حکومت اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا، یہ پنجاب میں دہشت گردی کا 31 واں حملہ تھا۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پولیس اہلکار نہتے ڈیوٹی دے رہے تھے، جب 20 سے 25 دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے نائٹ ویژن کیمروں کا استعمال کیا جب کہ پنجاب پولیس کے پاس یہ سہولت موجود نہیں تھی تاہم اب پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو نائٹ ویژن کیمرے فراہم کردیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ تونسہ میں پولیس کو جدید اور خودکار ہتھیار فراہم کیے جاچکے ہیں جس کی بدولت بڑا حملہ ناکام بنایا گیا۔ خیبر پختونخوا کے علاقے سے ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پنجاب میں حملے کر رہے ہیں اور پنجاب ان کی ہٹ لسٹ پر ہے۔

Advertisement

انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور دہشت گردی کے خلاف کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ اگر چھ سو ارب روپے سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے کے لیے دیے گئے تھے تو وہ پیسہ کہاں گیا؟

جناح اسپتال میں انتظامی اصلاحات

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ جناح اسپتال کے دوران انتظامی نااہلی پر ایم ایس اور پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سخت احکامات جاری کیے ہیں کہ تمام ادویات مریضوں کی رسائی میں ہوں گی اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز کے لیے ڈیوٹی روسٹر نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں ہوائی اڈوں کی طرز پر اعلانات کیے جائیں گے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو طبی سہولیات کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہو۔ ایک سو ضروری ادویات کی فہرست اسپتالوں میں آویزاں کردی گئی ہے جنہیں باہر سے نہیں منگوایا جا سکے گا۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ راولپنڈی اور لاہور سے پکڑے گئے دہشت گردوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کررہے ہیں اور صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر