Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کا نکاح فسخ کا حق غیر شرعی قرار

Now Reading:

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کا نکاح فسخ کا حق غیر شرعی قرار
بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کا نکاح فسخ کا حق غیر شرعی قرار

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کا نکاح فسخ کا حق غیر شرعی قرار

اسلام آؓباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر شرعی قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت میں ہوا جس کے اعلامیہ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم شرعی ایشوز پر اہم سفارشات جاری کردیں۔

انسانی دودھ کا بینک قائم کرنے کا معاملہ اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا جب کہ کونسل نے سفارش کی ہے کہ عضو عطیہ کرنے والے فرد کی زندگی کو خطرہ لاحق کئے بغیر دوسرے فرد کے جسم میں اعضاء (گردہ و جگر) کی پیوند کاری کی جا سکتی ہے۔

اسلامی اصطلاحات جیسے صلاة، آیت، مسجد وغیرہ کی انگلش ٹرانسلیشن کے بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں جب کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ قدیم ملازمین کو مجبور نہیں کیا جاسکتا جب کہ اس فنڈ کو سودی نظام سے مکمل طور پر الگ کیا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ نکاح سے قبل زوجین کے تھیلسیمیا یا دیگر کسی متعدی مرض کے ٹیسٹ کروانے کو اختیاری طورپر نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے نتیجے میں پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ ایسا عدالتی فیصلہ شریعت کے خلاف ہے جسٹس منصور علی شاہ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح فسخ کرنے کا حق دینے کا فیصلہ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر