 
                                                                              کوٹ ادو میں اڈا لعل میر کے نزدیک ہوٹل پر قیام کرنے والا گیسولین ٹینکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گیس لیکج شروع ہو گئی اور بلاسٹ کا خطرہ بڑھ گیا۔
فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری اور ایس ڈی پی او کوٹ ادو عبدالغفار خان نے فوراً موقع پر پہنچ کر روڈ کو کرٹن آف کروا دیا۔
سرکل کی پوری نفری کو موقع پر پہنچا کر کئی میٹر کے فاصلے تک آمد و رفت کو بند کر دیا گیا تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
ریسکیو 1122، کیپکو اور پارکو کی ریسکیو ٹیمیں بھی فوری طور پر پہنچ گئیں اور کولنگ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس نے علاقے کی قریب ترین آبادی کو فوری طور پر خالی کروا کر ریسکیو آپریشن کو شروع کر دیا، تاکہ کسی بھی ممکنہ بلاسٹ سے بچا جا سکے۔
مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں اور تمام حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک علاقے میں آمد و رفت کی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 