
الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی
الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہوگئی ہیں۔
اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہوگئی۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441، خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 ہوگئی، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349، جبکہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہوگئی۔
ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 092، جبکہ خواتین ووٹرز 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہیں۔ اسلام آباد میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 19 ہزار 573، خواتین ووٹرز 5 لاکھ 64 ہزار 88 ہیں۔
بلوچستان میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 17 ہزار 944، خواتین ووٹرز 24 لاکھ 48 ہزار 497 ہیں، خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 460، خواتین ووٹرز 1 کروڑ 03 لاکھ 45 ہزار 93 ہیں۔
پنجاب میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 04 لاکھ 67 ہزار 887، خواتین ووٹرز 3 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 462 ہیں، جبکہ سندھ میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 51 لاکھ 18 ہزار 228، خواتین ووٹرز 1 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 273 ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News