ایبٹ آباد میں محکمہ وائلڈ لائف کی نااہلی کے باعث جنگلی درندے آبادی کا رخ کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں علاقے کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
جنگل میں خوراک کی کمی کے باعث چیتے آبادی میں داخل ہو رہے ہیں، جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔
حال ہی میں ایوبیہ سیاحتی مقام کی سڑک پر ایک چیتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ایک شہری نے چیتے کو ایوبیہ مری روڈ پر دیکھا اور ساتھ ہی اس کی ویڈیو بناتا رہا۔
یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ جنگلی جانوروں کا بے قابو ہونا اور انسانی آبادیوں میں داخل ہونا ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر اس صورتحال پر فوری طور پر قابو نہ پایا گیا، تو جنگلی جانوروں کے شہری علاقوں میں آنا کسی بھی وقت انسانوں کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ ان جانوروں کو محفوظ طریقے سے واپس جنگل میں منتقل کیا جا سکے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
