Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِاعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ

Now Reading:

وزیرِاعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ
وزیرِاعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ

وزیرِاعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

 وزیرِاعظم کے دورہءِ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

 وزیرِاعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

 دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنما تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول عالمی اور علاقائی حالات بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ سے متعلق مسائل ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔

 وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر