Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، عظمیٰ بخاری

پاکستان آج اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کے منصوبوں کے میرٹ اور شفافیت کی مثالیں دی جاتی ہیں، مریم نواز ڈلیور کر رہی ہے اس لیے پنجاب میں ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ لوگوں کو آج تک رمضان پیکج دے چکی ہیں کے پی حکومت آج رمضان پیکج کی منظوری دے گی، یہ مریم نواز سے مقابلہ کرینگے؟ کارکردگی میں مقابلے کی بجائے الزامات کا کھیل کھیلنے سے گنڈاپور کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ ماڈل ریڑھی منصوبہ میرٹ پر پورا اترنے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا، جو کمپنی کے حق میں کچھ لوگ مرے جارہے اسکا تجربہ اور ریکارڈ بوگس نکلا تھا، مریم نواز کی حکومت میں کسی کو جعلسازی اور دونمبری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ آپ کا لیڈر کرپشن کرپشن کا راگ الاپتے بیوی سمیت سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ ثابت ہو چکے ہیں،  190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل آپ کے لیڈر کریڈٹ پر ہے۔

Advertisement

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ  تحریک انصاف 12 سال سے پختونوں کے نام پر ملنے والے وفاق کے فنڈز ریوڑوں کی طرح آپس میں بانٹ رہی ہے،  خیبر پختونخواہ کا کوئی بھی ڈویلپمنٹ کا منصوبہ گنڈاپور کی کمیشن کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور پر اس کی کابینہ اور جماعت کے لوگ عدم اعتماد کر رہے ہیں، جس وزیراعلی پر اس کے اپنے لوگ کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں اس کے ترجمان کو اپنے وزیراعلی کی چوریوں اور کرپشن کا جواب دینا چاہیے،  خیبر پختون خوا کی یونیورسٹیاں فنڈز کی کمی کے باعث بند ہو رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر