شہبازشریف کی قیادت میں ہر آنے والا دن عام آدمی کیلئے آسانی لائے گا، رانا ثناء اللہ
فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ہر آنے والا دن عام آدمی کیلئے آسانی لائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے اہل وطن کو دلی عید مبارک، ہماری عقیدت کے سب سے زیادہ مستحق شہداء ہیں، شہداء کی قربانی وجہ سے آج قوم عید کی خوشیاں منارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی جواز فراہم نہیں کرسکتا، شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی بحران سے باہر نکل آیا، مہنگائی کی رفتار کم ہوئی ہے، ہر آنے والا دن عام آدمی کیلئے آسانی لائے گا۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی عام آدمی کی مشکلات پر توجہ مرکوز ہے، جنہوں نے نفرت کو سیاست کا محور بنایا وہ لوگ اپنے انجام کو پہنچے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
