Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملیر ہالٹ حادثہ: تیز رفتاری اور تھکن کے شکار ڈرائیور کی غفلت تین زندگیاں لے گئی

Now Reading:

ملیر ہالٹ حادثہ: تیز رفتاری اور تھکن کے شکار ڈرائیور کی غفلت تین زندگیاں لے گئی
ملیر ہالٹ حادثہ: تیز رفتاری اور تھکن کے شکار ڈرائیور کی غفلت تین زندگیاں لے گئی

ملیر ہالٹ حادثہ: تیز رفتاری اور تھکن کے شکار ڈرائیور کی غفلت تین زندگیاں لے گئی

کراچی: ملیر ہالٹ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں میاں، بیوی اور ان کا نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کا نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر ایک ہائی ایس اور دو موٹر سائیکلوں پر چڑھ دوڑا جب کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفتیشی حکام کے مطابق واٹر ٹینکر کا ڈرائیور رحیم 24 گھنٹے مسلسل کام کرنے کے بعد شدید تھکا ہوا تھا۔ ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا لیکن مکینیکل معائنے میں بریک درست حالت میں پائے گئے۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ واٹر ٹینکر صفورہ ہائیڈرنٹ سے روانہ ہوا تھا۔ حادثے کے مقام پر کوئی اسپیڈ لمٹ سائن بورڈ موجود نہیں تھا جو ڈرائیور کو رفتار کی حد سے آگاہ کرسکتا۔

Advertisement

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس نے حادثے کی بنیادی وجوہات میں تیز رفتاری، ڈرائیور کی تھکن، روڈ سیفٹی کے فقدان اور ممکنہ لاپرواہی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

کمیٹی نے تجارتی ڈرائیورز کے لیے ڈیوٹی اوقات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ تھکن کے باعث ہونے والے حادثات سے بچا جاسکے۔

اہم شاہراہوں پر سیمنٹ کی رکاوٹیں (بنکریں) نصب کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ حادثے کی صورت میں بھاری گاڑیاں مخالف سمت میں نہ جاسکیں۔

بھاری گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد پر سختی سے عمل درآمد کرانے، گاڑیوں کے حفاظتی معائنے اور بریک سسٹم کی جانچ کو یقینی بنانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

اہم مقامات پر اسپیڈ لمٹ اور وارننگ سائنز نصب کرنے اور بھاری گاڑیوں پر سائیڈ انڈر رن پروٹیکشن بینری (شیڈز) لازمی کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے تاکہ موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کو حادثے کے دوران ٹینکر کے نیچے جانے سے روکا جاسکے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے ان کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے جو ڈرائیورز کو غیر محفوظ حالات میں کام کرنے پر مجبور کرتی ہیں جب کہ حادثے کے مزید پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر