
احسن اقبال کا خواتین کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار
اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نے خواتین کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کردیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے خواتین کی ترقی کے لیے حکومت کی مکمل معاونت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین ہر شعبے میں بہترین کام کر رہی ہیں اور معاشی میدان میں وہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ خواتین کو کام کرنے کے لیے محفوظ جگہ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے اور ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کر کے خواتین کو معاشی میدان میں مزید آگے بڑھنے کے مواقع دینے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 25 فیصد خواتین مختلف دفاتر میں کام کررہی ہیں اور حکومت اس شرح کو بڑھا کر 50 فیصد تک لے جانا چاہتی ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ خواتین کا ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے اور حکومت انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین معاشرتی بہتری میں بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ان کی حمایت کے لیے حکومت ہر سطح پر اقدامات کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News