Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آج اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

پاکستان آج اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے، عظمیٰ بخاری

پاکستان آج اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الحمداللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940 کو جس الگ وطن کےلئے عہد کیا گیا وہ اقوام عالم میں آج ایک روشن ستارے کی طرح چمک رہا ہے، مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اسکو سنوار رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اور اقبال کا پاکستان آج نوازشریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کررہا ہے، الحمداللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں پاکستان اپنی منفر اور الگ پہچان رکھتا ہے، پاکستان آگے بڑھنے کے لئے بنا تھا اس نے آگے ہی بڑھنا ہے، تمام اندرونی و بیرونی سازشوں کا قلع قمع کرتے ہوئے اس عظیم قوم نے خوشحالی کا سفر طے کرنا ہے۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور دفاع کےلئے افواج پاکستان کی ناقابل فراموش خدمات ہیں، ارض پاک کی حفاظت کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے ماتھے کا جومر ہیں، قوم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں پر فخر کرتی ہیں، ہمارے شہداء اور غازی ہمارے ہیروز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر