
بلوچستان میں جوش و خروش سے یوم پاکستان کی تقریبات کا انعقاد
کوئٹہ: بلوچستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے جوش و خروش سے صوبے بھر میں 626 تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں مختلف کھیلوں کے مقابلے، پرچم کشائی، سیمینارز، ریلیاں اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔
بلوچستان میں یوم پاکستان قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا، جہاں مختلف شہروں اور اضلاع میں مجموعی طور پر 626 تقریبات منعقد ہوئیں۔
ان تقریبات میں 126 کھیلوں کے مقابلے، 27 پرچم کشائی کی تقریبات، 30 ریلیاں اور واکس، 141 سیمینارز، 31 تقریری مقابلے اور 22 مقامات پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
یوم پاکستان کی تقریبات میں 4 مقامات پر بزمِ سخن کی نشستیں بھی منعقد ہوئیں جب کہ 54 قومی رہنماؤں کے پیغامات جاری کیے گئے اور 192 سوشل میڈیا مہمات چلائی گئیں۔
ان تقریبات میں شہریوں، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے خاندانوں نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔
بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کے تحت 16 سے 23 مارچ تک 36 اضلاع میں 25 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے جن کی اختتامی تقریب آج رات 9:30 بجے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر پورے شہر کو سبز ہلالی پرچموں، بینرز، پوسٹرز اور پینافلیکس سے سجایا گیا جس سے قومی یکجہتی اور محبت کا بھرپور اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News