بلاول بھٹو زرداری / فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کی جانب سے پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیرِاعظم کبھی بھی کسی پارلیمانی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ دہشت گردی کے خلاف اجلاس میں، نہ کشمیر کے مسئلے پر اور نہ ہی بھارتی جارحیت کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ آج وہ پارلیمنٹ کے رکن بھی نہیں ہیں، یہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی اب اصرار کر رہی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شریک ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے وقت سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو اولین ترجیح دینا ہر پاکستانی کی حب الوطنی کا تقاضہ ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد میں ایک ساتھ آنا چاہیے اور ملک کی سلامتی کے مسائل پر مشترکہ طور پر غور کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
