Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، عطاء تارڑ

Now Reading:

صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، عطاء تارڑ
عطاء تارڑ

صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اظہر جتوئی کو صدر، نیئر علی کو سیکریٹری، وقار عباسی کو سیکریٹری خزانہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اطلاعات نے دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ملک کا اہم ستون ہے، پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، پریس کلب ایک ایسا ادارہ ہے جو صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار رائے اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نومنتخب عہدیداران کی کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ صحافی برادری نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے نئی قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود، آزادی صحافت اور قومی مفاد میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

Advertisement

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل، ان کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور آزادی صحافت کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر