ملک میں دہشتگردی ایک بارپھر زور پکڑ رہی ہے، طلال چوہدری
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ و اینٹی نارکوٹکس طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی ایک بارپھر زور پکڑ رہی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کےدورمیں دہشتگردوں کو لاکر بسایا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں بعض سیاسی جماعتوں نے شرکت نہیں کی، نئے آپریشن کا شوشا چھوڑنا صرف کنفیوژن پھیلانے کیلئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عملدرآمد کرایاجائےگا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کسی نئے آپریشن کی بات نہیں ہوئی، دہشتگردوں کو لاکر نہ بسایا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے دہشتگردوں کےآگے نہیں کھڑے ہوسکتے تو دوست بن کر بھی کھڑے نہ ہوں، سیاسی پوائنٹس اسکورنگ کیلئے نئے آپریشن کا شوشا چھوڑا گیا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کاکام معلومات فراہم کرناہوتاہے، خیبرپختونخواحکومت بتائےدہشت گردی کےخلاف کیااقدامات کیے؟ خیبرپختونخواحکومت کودہشت گردی کےخلاف وسائل فراہم کیےگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواحکومت دہشت گردی کےخلاف کوئی اقدام کرنےکوتیارنہیں، ہتھیاراٹھانےوالوں سےکوئی بات چیت نہیں ہوسکتی، سیکیورٹی فورسزملکی دفاع کےلیےدن رات کوشاں ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکےافسران،جوان ملکی دفاع کےلیےقربانیاں دےرہےہیں، کوئی نیاآپریشن شروع نہیں کیاجارہا،عزم استحکام،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدہوگا، دہشت گردی کےزیادہ ترواقعات خیبرپختونخوا،بلوچستان میں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کوبتاناچاہتےہیں کون دہشت گردوں کےخلاف اورکون ساتھ کھڑاہے، پی ٹی آئی نےجعفرایکسپریس واقعےکی مذمت تک نہیں کی، بانی پی ٹی آئی، بی ایل اےاورٹی ٹی پی کی مذمت نہیں کرتے۔
طلال چوہدری نے مزید یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں سےکوئی رعایت نہیں برتی جائےگی، پاکستان میں روزانہ کی بنیادپردہشت گردوں کےخلاف آپریشن ہورہےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
