Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل واوڈا کی وزیر اعظم کے بیان پر تنقید

Now Reading:

فیصل واوڈا کی وزیر اعظم کے بیان پر تنقید
فیصل واوڈا کی وزیر اعظم کے بیان پر تنقید

فیصل واوڈا کی وزیر اعظم کے بیان پر تنقید

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے دعوؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ’’وزیراعظم کے پانچ ہزار روپے میں سے صرف چولہا ہی جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس کے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ لکھ لیں نہ کوئی دھرنا ہوگا اور نہ احتجاج، یہ سب ٹو پی ڈرامہ ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ٹرمپ کارڈ سے پلے کارڈ تک کا سفر کیا ہے، بکرا عید بھی آجائے گی لیکن کچھ نہیں ہوگا۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ بجٹ کے دوران صرف ہلکی گرماگرمی نظر آئے گی، بانی تحریک انصاف کو کوئی ڈیل آفر نہیں ہوئی۔ میں تحریک انصاف کا نہ حصہ تھا اور نہ اب جانا ہے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں بانی تحریک انصاف کے ساتھ تھا اور اگر وہ مجھے آدھی رات کو بھی بلائیں گے تو میں جاؤں گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ایشو اٹھانے کے بعد 72 گھنٹوں میں 60 ارب روپے واپس اکاؤنٹ میں آگئے جب کہ 2024 میں جو 500 ایکڑ کی اپروول تھی وہ میرے نوٹس پر کینسل ہوئی۔

آرمی چیف کی تعریف کرتے ہوئے سینیٹر واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے روشنی کی کرن دکھائی، پاکستان پہلے سیاست بعد میں ہے۔ آرمی چیف کے احتساب کے عمل کو دیکھتے ہوئے میں نے پاکستان کے مفاد میں کام کرنے کا بیڑا اٹھایا۔

فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ دعا گو ہوں کہ وزیر صاحب اپنی وزارت چلا سکیں اور جو چیزیں میں لے کر آیا تھا، ان کو جمع کرنے میں پانچ سال لگتے جب کہ میرے ٹارگٹ میں 1500 ارب روپے واپس کرانا شامل ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی پی پی کے ساتھ میرے پرانے تعلقات ہیں اور آصف زرداری صاحب ہمارے بڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر