Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ بھارتی میڈیا سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف

Now Reading:

جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ بھارتی میڈیا سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف
جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ بھارتی میڈیا سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف

جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ بھارتی میڈیا سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس  پر حملے کے بعدپاکستان دشمن عناصر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گمراہ کن اور جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعہ پر  بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا، بغیر تصدیق معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وطیرہ ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ” را  اور عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے” کے پیغامات سوشل میڈیا پر پھیلا نے میں مصروف ہیں۔

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد  بھارتی ذرائع ابلاغ پر مسلسل من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈے کا پرچار ہونے لگا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینلز نے جعفر ایکسپریس پر حملے  کی خبر عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی جسے بھارتی اکاؤنٹس نے  فوری پھیلایا، بھارتی ٹی وی چینلز حسبِ روایت آرٹیفشل انٹیلی جنس ‎(اے آئی)  سے بنی ویڈیوز، پرانی ویڈیوزاور تصاویر کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

Advertisement

جعفر ایکسپریس پر حملے کی  جعلی ویڈیو بھارتی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی گئی جو 2022 کی ایک فلم کی ہے، بھارتی میڈیا کے اس بے بنیاد پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ مخصوص سیاسی جماعت  سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔

مخصوص سیاسی جماعت، بھارتی میڈیا  اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے  ریسکیو آپریشن میں مصروف  افواجِ پاکستان کے خلاف زہر اُگل رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کی خبر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی جسے پی ٹی آئی اور بھارتی اکاؤنٹس نے پھیلایا، مخصوص سیاسی جماعت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اُس کی عبارت “بی ایل اے اور  را”کے  آلہ کار لکھ رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مخالف طاغوتی قوتیں غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے اپنے ہی ملک کی منفی تصویر کشی  کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر