Advertisement
Advertisement
Advertisement

عظمیٰ بخاری کا خواتین کے حقوق کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کا اعلان

Now Reading:

عظمیٰ بخاری کا خواتین کے حقوق کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کا اعلان
دہشت گردی کے مقابلے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا؛ عظمیٰ بخاری

دہشت گردی کے مقابلے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا؛ عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خواتین کے حقوق کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کا اعلان کردیا۔

لاہور میں صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے جانے والے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ شہر سے باہر کام کرنے والی خواتین کے لیے ہاسٹل بنائے جارہے ہیں تاکہ انہیں بہتر رہائش فراہم کی جاسکے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ دیہات کی خواتین کے لیے لائیو اسٹاک کارڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے خواتین کو زرعی شعبے میں مزید فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کے علاوہ دھی رانی پروگرام کے تحت 15 ہزار بچیوں کی شادی کرائی گئی ہے اور اس پروگرام کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع ہوگا۔

Advertisement

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد ان کی ریڈ لائن ہے اور اسی بنیاد پر پنجاب حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ خواتین اب اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں اور تشدد کی شکار خواتین کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین سے تیزاب گردی اور زیادتی کے ملزمان 24 سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کیے جاتے ہیں اور اس حوالے سے پنجاب حکومت خواتین کی معاونت کے لیے خصوصی سیل بنانے جا رہی ہے تاکہ ان کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر