Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا یوم پاکستان پر پیغام

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف کا یوم پاکستان پر پیغام
وزیراعظم شہباز شریف کا یوم پاکستان پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کا یوم پاکستان پر پیغام

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 23 مارچ ’’یوم پاکستان‘‘ کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کردیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے جس نے پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی۔

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم محمد علی جناح کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے ہمیں انتھک محنت، اتحاد اور اجتماعی وژن کی ضرورت ہے۔ 23 مارچ 1940 کو مسلم قیادت ایک آزاد وطن کے قیام کے لیے متحد ہوئی اور صرف سات سال بعد 14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ عزم، قربانی اور استقامت سے بھری ہوئی ہے اور آج ہمیں اس ملک کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

وزیراعظم نے معیشت کی بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہم نے جرات مندانہ اصلاحات اور دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے معیشت کو مستحکم کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ افراطِ زر میں کمی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری ہماری کامیابی کی علامت ہیں جب کہ عالمی مالیاتی ادارے اور ریٹنگ ایجنسیاں بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی کو تسلیم کر رہی ہیں۔

ملکی سلامتی پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی اہلکار وطن کی خودمختاری اور استحکام کے لیے بہادری سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم ان تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

وزیراعظم نے اس سال یومِ پاکستان کے رمضان المبارک میں آنے کو روحانی تجدید، نظم و ضبط اور قربانی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں قربانی اور استقامت کی ان قدروں کی یاد دلاتا ہے جو پاکستان کے قیام کی بنیاد بنیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم درست پالیسیوں، نیک نیتی سے کی گئی کوششوں اور قومی اتحاد کے ذریعے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے، پاکستان پائندہ باد۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر