اب صفائی ستھرائی کے حوالے سے کراچی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،میئر کراچی
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب صفائی ستھرائی کے حوالے سے کراچی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔
کراچی میں فش ہاربر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
مفاہمتی یادداشت پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی اور ایم ڈی زاہد کھیمتیو نے دستخط کیے۔
اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فش ہاربر کے علاقے سے کچرا اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اٹھائے گی، یہ معاہدہ خوش آئند ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ فش ہاربر کے پانچ کلومیٹر ایریا سے کچرا ٹھایا جائے گا، کچرا اٹھا کر کچرا کنڈی تک پہنچانا فش ہاربر کارپوریشن کی ذمہ داری ہوگی، فش ہاربر کارپوریشن سے ایک سال کا معاہدہ کیا گیا ہے جسے بڑھایا جا سکے گا۔
مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ فش ہاربر کارپوریشن ماہانہ بنیاد پر سندھ سالڈ ویسٹ کو ادائیگی کرے گی، معاہدے سے قبل فش ہاربر کارپوریشن اپنا کچرا خود اٹھاتی تھی۔
میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ شہر کے تمام حصوں کو بہتر اور صاف ستھرا کرناچاہتے ہیں، ہم نے چارج سنبھالنے کے بعد کراچی سے لاکھوں ٹن کچرا صاف کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کراچی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی، فش ہاربر کارپوریشن سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
