Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلامو فوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے، مریم نواز

Now Reading:

اسلامو فوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے، مریم نواز

صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کردیا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا کہ اسلاموفوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک خطرہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر  پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب  قابل مذمت ہے۔

 مریم نواز  نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف  قرارداد پیش کرکے پاکستان نے آواز اٹھائی، اسلام دینِ رحمت ہے جو امن، محبت، برداشت اور انسانی عظمت کا درس دیتا ہے، بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کا رحجان پنپ  رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کی ہر کاوش کو سراہتے ہیں، اقوام متحدہ اور تمام عالمی اداے نفرت انگیز رویوں کے خلاف موثر اور یقینی اقدامات کریں، اقوام عالم کشمیر، فلسطین اور دیگر مسلمانوں کے جان، مال، حقوق اور عزت و وقار کی تحفظ کو یقینی بنائے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے احترام کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں ہر مذہب اور مسلک کو مساوی حقوق اور عزت حاصل ہو۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید یہ بھی کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کےلیے دنیا کو اسلام کے حقیقی تشخص سے روشناس کرایا جائے، ہر قسم کی منافرت کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے، پائیدار عالمی امن کےلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر