Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ پولیس کا ٹرک و ڈمپر مالکان کو 3 ماہ میں حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم

Now Reading:

سندھ پولیس کا ٹرک و ڈمپر مالکان کو 3 ماہ میں حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم
سندھ پولیس کا ٹرک و ڈمپر مالکان کو 3 ماہ میں حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم

سندھ پولیس کا ٹرک و ڈمپر مالکان کو 3 ماہ میں حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم

کراچی: سندھ پولیس نے ٹرک اور ڈمپر مالکان کو اندرون 3 ماہ گاڑیوں میں کیمرے، ٹریکرز اور وہیلز کے گرد حفاظتی شیلڈز نصب کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

کراچی میں ٹریفک مسائل کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے سینٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی کی شاہراہوں پر درپیش ٹریفک مسائل، حادثات اور ان کی وجوہات سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ضلع ملیر اور ویسٹ میں ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ان حادثات کی بنیادی وجوہات میں غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کی جانب سے گاڑی چلانا شامل ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ مہلک اور جان لیوا ٹریفک حادثات میں ہیوی اور لائٹ وہیکلز دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے فوری طور پر قابل عمل اقدامات کرنا ہوں گے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن نے اجلاس میں بتایا کہ کمرشل وہیکل کی فٹنس انسپیکشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ صوبے میں دو فٹنس سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں جب کہ مزید چھ سینٹرز آئندہ چند ماہ میں فعال کیے جائیں گے۔

Advertisement

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ہیوی وہیکلز میں ٹریکرز اور کیمروں کی تنصیب کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ ڈرائیورز ٹریننگ اسکول وقت کی اہم ضرورت ہے اور انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کرنا ہوگا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت دی کہ ٹرک اور ڈمپر مالکان گاڑیوں میں اوور اسپیڈنگ پر چیک رکھنے کے لیے کیمرے، ٹریکرز اور وہیلز کے گرد حفاظتی شیلڈز نصب کروائیں۔ عوامی سطح پر ٹرک ڈرائیورز اور مالکان کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈرائیورز کے رویے کی تشخیص کے لیے ڈیش بورڈ، کیبن اور پچھلے کیمرے لازمی نصب کیے جائیں۔ ٹریفک انجینئرنگ بیورو شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کی حد رفتار کا تعین کرے اور اسے نمایاں طور پر آویزاں کرے۔

ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو ٹریفک اتھارٹی بنانے سے متعلق تجویز سندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی کی 6 شاہراہوں کو ماڈل بنانے کے لیے فوری حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ محکمہ پولیس، ایکسائز، ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کو ڈیجیٹلی مربوط کیا جائے تاکہ ٹریفک مسائل کا مؤثر حل نکالا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر