
سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل 14 مارچ کو ہوگا، جس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
اس موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، لگ بھگ 3 سال بعد یہ پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا، ایسا گرہن آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔
تاہم پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں، یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکہ میں دیکھاجائے گا۔
واضح رہے کہ زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجائے تو چاند گرہن ہوتا ہے۔
14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا، مکمل چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 58 منٹ پر ہوگا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News