Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیراعظم

Now Reading:

پوری قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیراعظم

پوری قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے، شہدا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، دہشتگردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کریں گے، ہمارے بہادر جوان ملک کی سلامتی کے لیے جانیں قربان کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے، اچھا ہوتا اگر اپوزیشن کے دوست بھی اہم اجلاس میں شرکت کرتے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

قبل ازیں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے افتتاحی کلمات اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب سے کمیٹی اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس جاری ہے جس میں عسکری قیادت  بلوچستان اور کے پی کے میں دہشتگردی کی صورتحال پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید حافظ عاصم منیر نے بلوچستان اور کے پی کے کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس کو تقریباً ایک گھنٹہ تفصیلی بریفنگ دی اور دونوں صوبوں میں دہشتگردی کی تازہ لہر اور افغانستان کے کردار سے آگاہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بریفنگ کے بعد نماز ظہر کا وقفہ کردیا گیا، نماز ظہر کے وقفے کے بعد دوبارہ سیشن شروع ہوگا تو سوالات و جوابات ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں۔

Advertisement

تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی  ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

 چاروں صوبوں کے گورنرز، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔

پیپلزپارٹی کے 16 اراکین پارلیمنٹ بلاول زرداری کی سربراہی میں اجلاس میں شریک ہیں اور ایم کیو ایم کے 4 اراکین پارلیمنٹ نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان، مولانا عطا الرحمان کامران مرتضی اور مولانا عبدالغفور حیدری شریک ہیں۔

پی ٹی آئی کا بائیکاٹ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بشیر خان ایوان میں پہنچے اور کچھ دیر رکنے کے بعد واپس چلے گئے۔

اپوزیشن کا رویہ پارلیمانی روایات کے منافی ہے، اسپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ابتدائی خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ آج کے اجلاس میں تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، ملک کو درپیش حالات اتحاد اور ہم آہنگی کے متقاضی ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ افسوس ہے کہ اپوزیشن نے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، ہم نے ان کو بھی دعوت دی تھی اور اچھا ہوتا وہ بھی شریک ہوتے، ہمیں مل کر ملک کو مسائل سے نکالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا رویہ پارلیمانی روایات کے منافی ہے، انہوں نے آج بھی قوم کو مایوس کیا، انتہائی اہمیت کے حامل اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اور ان کی جماعت کو شرکت کرنی چاہیے تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر