
کراچی؛ پہلی عید اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوں گی
پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے پہلی عید اسپیشل ٹرین کا اعلان کردیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق خصوصی ٹرین آج ایک بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی، جبکہ ٹرین اگلے روز لاہور پہنچ جائے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں ٹرین 15:35 بجے پہنچ کر15:40 پر روانہ ہوگی، اسی طرح نوابشاہ میں ٹرین17:20بجے پہنچ کر 17:22پر روانہ ہو جائے گی۔
روہڑی میں آمد کا وقت 20:10 اور روانگی کا وقت 20:20 مقرر ہے، رحیم یار خان میں ٹرین 00:30 پر پہنچ کر 00:35 پر روانہ ہوگی، جبکہ خانپور میں 01:35 پر آمد کے بعد 01:40 پر روانگی ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق بہاولپور میں ٹرین 03:30 پر پہنچ کر 03:35 پر روانہ ہوگی، لودھراں میں 04:00 پر آمد کے بعد 04:05 پر روانہ ہوجائے گی، اس کے علاوہ ملتان کینٹ میں ٹرین 04:25 پر پہنچ کر 04:35 پر روانہ ہوگی۔
خانیوال میں 05:15 پر آمد کے بعد 05:20 پر روانگی ہوگی، جبکہ ساہیوال میں ٹرین 06:35 پر پہنچ کر 06:40 پر روانہ ہوگی، اسی طرح کوٹ لکھپت میں متوقع طور پر 08:30 پر ٹرین کا قیام ہوگا ، ٹرین لاہور میں اگلے روز 27 مارچ کو صبح 10:00 بجے پہنچ جائے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کل 16کوچز پر مشتمل ہے جن میں 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 10 اکانومی کلاس کوچز، 1 پاور وین اور1بریک وین شامل ہیں، جس کی مجموعی گنجائش1062مسافروں تک محدود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News