
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال اور فلسطینیوں کی حالت زار پر غور کرے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں فلسطین میں انسانی بحران اور فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے دخل کرنے کی غیر قانونی غیر اخلاقی تجاویز سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News