Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

Now Reading:

ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عیدالفطرمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے، لاکھوں مساجد عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔

نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید کا اجتماع ہوا، آئی جی اسلام آباد کا مسجد کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

Advertisement

پشاور کی مرکزی عیدگاہ میں بھی نمازعیدالفطر کی ادائیگی کی گئی، مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازعید کے بعد ملک وقوم کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ نمازعید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات بھی کیے گئے۔

یہ دن مسلمانوں کے لیے شکرگزاری، اخوت اور محبت کا دن ہوتا ہے، جب وہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے خوشی کے لمحات گزارنے کے لیے ملتے ہیں۔

عید الفطر کا دن مسلمانوں کو اللہ کی عبادات کی تکمیل پر مبارکباد دینے، اپنی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے اور اپنے غریب بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

عید کے روز مختلف علاقوں میں جشن کا ماحول ہے، بچے خوشی سے نہال ہیں اور عید کی نماز کے بعد مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر