Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

Now Reading:

تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی  سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان نے آج نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے  میچ 9 وکٹ سے شکست دیدی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں نے نقصان پر 205 رنز بنائے جسے قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آکلینڈ میں کھیلے والے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت ہوا، پاکستان ٹیم نے ہدف کےتعاقب کا آغاز نہایت شاندار انداز میں کیا، پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کر کے ٹیم کو ایک مضبوط آغاز فراہم کیا،

پہلی وکٹ گرنے کے بعد بھی پاکستانی بیٹرز نے بیٹنگ کوتیز رفتاری سے جاری رکھا اور 10 اوورزمیں اسکور 124 تک پہنچا دیا، اس دوران حسن نواز نےاپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے کپتان سلمان آغا نے بھی تیز رن ریٹ کےساتھ بیٹنگ جاری رکھی۔

دونوں بیٹرزکی تیز بیٹنگ اور پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان نےبا آسانی میچ 4 اوورز پہلے ختم کردیا۔ حسن نواز 105 اور سلمان آغا 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

میچ کے آغاز میں ہی میں شاہین آفریدی نے کیوی بیٹر فن ایلن کو آؤٹ کر دیا، پہلی وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے تیز بیٹنگ کر کے 4 اوورز میں اسکور 43 تک پہنچا دیا، تاہم ٹم سائفرٹ کو حارث رؤف نے 19 رنز پر آؤٹ کردیا، جبکہ تیسری وکٹ 98 رنزپرگری۔

چوتھی وکٹ 135 رنز پرگری، جمی نیشم صرف 4 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے، نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 141 رنز پر گری، مارک چیپ مین نے شاندار اننگز کھیلی، وہ 44 گیندوں پر 97 رنزکر آؤٹ ہوگئے۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر