Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی میانمار اور تھائی لینڈ کے زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

Now Reading:

پاکستان کی میانمار اور تھائی لینڈ کے زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی
پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے کے غیر قانونی انضمام کی اسرائیلی کوشش کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے میانمار اور تھائی لینڈ کے زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کردی۔

میانمار میں جمعے کے روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے جب کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 144 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے میانمار، تھائی لینڈ اور ہمسایہ ممالک میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم تمام متاثرین کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں جب کہ ہماری ہمدردیاں اس سانحے سے متاثر ہونے والے ہر شخص کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار اور تھائی لینڈ میں تباہ کن زلزلے سے 144 افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

Advertisement

دفتر خارجہ نے ہنگامی امداد فراہم کرنے والوں کو بھی سراہا جو امدادی کاموں کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد ینگون اور بنکاک میں پاکستانی سفارت خانے متحرک ہوگئے ہیں جب کہ پاکستانی سفارت خانے اپنے شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ میانمار میں زلزلے کے بعد 6.8 شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا ہے جب کہ زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر