Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، سحر و افطار کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ پر میئر کراچی کا شدید اظہارِ تشویش

Now Reading:

کراچی، سحر و افطار کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ پر میئر کراچی کا شدید اظہارِ تشویش

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ کراچی کے عوام کو اس وقت گیس کی کمی کا سامنا ہے جب وہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھ کر سحری اور افطاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں آئے گا، مگر اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئین کے آرٹیکل 158 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کی ضمانت فراہم کی گئی ہے کہ جس صوبے سے گیس دریافت کی جاتی ہے، اس صوبے کی ضروریات کو پہلے پورا کیا جائے گا۔

مگر اس وقت سندھ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور اس کے نتیجے میں عوام کو درپیش مشکلات سے واضح ہوتا ہے کہ گیس کی فراہمی میں سنگین کمی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور سندھ کے دیگر شہر گیس کی لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں، اور یہی نہیں بلکہ صنعتوں کو بھی گیس کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔

میئر کراچی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں کے آغاز کے باوجود عوام کو اس صورتحال کا سامنا کیوں ہے؟ کیوں گیس کی فراہمی میں بہتری نہیں لائی جا رہی؟

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت اس مسئلے کا حل نکالیں تاکہ عوام کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر