
پاکستان میں آج عید الفطر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان
پاکستان میں کل عید ہے یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا۔
محکمہ سپارکو کے مطابق شوال کا چاند آج انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا قومی امکان ہے۔
عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چھ بجے وزارت مذہبی امور میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
صوبائی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی دارلحکومتوں اور زونزمیں ہوں گے، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں چاند نظر آنے کی شہادتوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کریں گے، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔
محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات کے ماہرین دوربین کی مدد سے چاند دیکھنے میں رویت ہلال کمیٹی کے علما کرام کی معاونت کریں گے۔
دوسری جانب ریسرچ رویت ہلال کونسل نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر58 منٹ پر پیدا ہوگیا ہے۔
آج بروز اتوار کو مغرب کے وقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قومی امکان ہے۔
سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا، کراچی میں غروب شمس و قمر کا فرق 69 منٹ، جیوانی میں 71 منٹ، کوئٹہ اور لاہور میں 74 منٹ جبکہ گلگت بلتستان میں 78 منٹ کا فرق ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News