
شہر کراچی کو نظر لگ گئی، پانی، گیس، بجلی ناپید ہوچکی ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر کراچی کو نظر لگ گئی ہے، پانی، گیس اور بجلی ناپید ہوچکی ہے۔
گورنر کامران ٹیسوری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے ہم ساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس شہر کو نظر لگ گئی ہے، شہر میں وہ مسائل جنم لے رہے ہیں جن کا ادراک نہیں کیا گیا تو جینا مشکل ہوجائے گا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بے دردی سے لوگوں کو ڈمپر کچل رہے ہیں، اس شہر میں پانی، گیس اور بجلی ناپید ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ شہر ہمارا ہے اور ہم ہی لوگوں کے درمیان موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News