Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

Now Reading:

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ  کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.87 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 20  اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے کے دوران کیلے 18 روپے فی درجن تک مہنگے ہوگئے، جبکہ چینی مزید 5 روپے مہنگی ہوکر فی کلو 162 روپے 64 پیسے فی کلو رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 83 روپے 25 پیسے، انڈے فی درجن 7 روپے 23 پیسے، مٹن 6 روپے 56 پیسے، 20  کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے 91 پیسے، اور بیف 50 پیسے تک مہنگا ہوا ہے۔

Advertisement

ادارہ شماریات نے بتایا کہ کپڑے، گڑ ، سگریٹ اور چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے میں پیاز 4 روپے 95 پیسے، ٹماٹر 2 روپے تک سستے ہوئے۔

 رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 4 روپے 95 پیسے، ٹماٹر 2 روپے، آلو 2 روپے، دال ماش 4 روپے، باسمتی ٹوٹا چاول 3 روپے تک سستے ہوئے ہیں، جبکہ تازہ دودھ، دال مونگ اور دہی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر