
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کے امکانات روشن
کلائمنٹ فنانسنگ پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذکرات مکمل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) گائیڈ لائنز پرعملدردآمد کی یقین دہانی کروائی ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ، کارخانوں، فیکٹریز پر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر مزید غور کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں طے پایا کہ ترقیاتی منصوبوں کے شروع ہونے سے قبل ماحولیاتی اسٹڈی لازمی قرار، جبکہ ترقیاتی پروجیکٹس کی گرین بجٹنگ لازمی کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکام نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو بھی گرین بجٹنگ بارے تجاویز دیں، جبکہ کوئی ترقیاتی منصوبہ بغیر منظوری پی ایس ڈی پی میں شامل نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف تکنیکی وفد موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق حتمی رپورٹ تیار کرے گا، اور موسمیاتی تبدیلیوں کی فنانسنگ بارے پیشرفت سے پاکستان کو آگاہ کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف واشنگٹن میں تکنیکی وفد کی رپورٹ اور مذاکرات کے بارے میں جائزہ لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News