زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، بلاول بھٹو
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آمرانہ دور میں کارکنوں سے حکومت کا سلوک تاریخ کا حصہ بن چکا، نواب یوسف تالپور نے آمروں کا ڈت کر مقابلہ کیا، ہم نے ہمیشہ نظریے اور اصولوں کی سیاست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اور سیاسی کارکنوں نے یوسف تالپور سے سیکھا، سیاست اصولوں، نظریہ اور مقصد کے لیے کی جاتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، یوسف تالپور زراعت کے لیے آواز اٹھاتے رہے، یوسف تالپور فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے وزیر بھی رہے۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ پانی کے بحران اور تقسیم پر بھرپور آواز اٹھائی، متنازع معاملات پر یوسف تالپور نے ہمیشہ آواز بلند کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
