Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، مریم نواز شریف

Now Reading:

رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، مریم نواز شریف
انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے، مریم نواز

انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے، مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  ہولی کے تہوار پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں-

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب صوفیاء، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے، ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے، ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، بااختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مینارٹی کارڈ کے زریعے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کی ہینڈ ہولڈنگ کی جارہی ہے، اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے لیے گرانٹس میں اضافہ کیا گیا ہے، ادارے کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔

Advertisement

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے، اقلیتوں کے مال و جان کے تحفظ کو  ریڈ لائن قرار دے کر یقینی بنایا جارہا ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ دعا ہے  یہ دن سب کے لیے خوشیوں، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر