آپ کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم کی صنعت کاروں کو یقین دہانی
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے ممتاز صنعتکاروں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے ممتاز صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں میکرو اکنامک حالات بتدریج بہتر ہورہے ہیں جب کہ آپ کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے صنعت کار دن رات محنت کررہے ہیں، صنعت کار کاروباری رسک لے کر سرمایہ پاکستان میں لگارہے ہیں، ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے میکرو انڈیکیٹرز بتدریج بہتر ہورہے ہیں۔
شہباز شریف کہتے ہیں کہ لوگ سرمایہ کاری کریں اور فارن انویسٹمنٹ لے کر آئیں، پہلے اپنے لوگ سرمایہ کاری کرتے ہیں پھر باہرسے لوگ آتےہیں، رائس کی ایکسپورٹ 4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چین نے فری گرانٹ لیب دی تھی وہ کراچی میں تباہ ہوگئی جب کہ نئی مشینیں گرانٹ میں دی گئیں سب تباہ حال ہوگئیں اور حکومت کی غلطی ہے جو ریٹائرڈ ہوگئے انہیں بھی نوٹس دے دیے۔
وزیراعظم کہتے ہیں کہ حکومت میں جہاں جس کی غلطی ہوگی اسے جوابدہ بنایاجائے گا، زراعت و صنعت کی ترقی اور تجارت بہت اہم ہے، ہرشعبے سے متعلق جائزہ اجلاس میرے دفتر میں ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ جات کا جائزہ اجلاس ہفتے میں دو بار ہوگا، آئندہ اجلاس میں جمعرات کو زرعی شعبے کی بہتری کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ ہر شعبے کو 4 لوگ لیڈ کریں گے اور صرف اہم فیصلے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
