
سلامتی کونسل دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےساتھ فعال تعاون کرے، پاکستان
سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےساتھ فعال تعاون کرے۔
سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل کےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعفرایکسپریس حملےکے دوران دہشت گردوں کاہینڈلرز سےافغانستان میں رابطہ تھا، دہشت گردوں کوافغانستان سےحملےکی منصوبہ بندی اورہدایات دی گئیں۔
منیراکرم نے کہا کہ طالبان حکومت نےداعش کے خاتمے کے لیے مؤثرکردارادانہیں کیا، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ سرحد پارحملوں میں ملوث ہے۔
منیراکرم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارےپاس شواہد ہیں یہ حملہ ہمارےدشمن نےافغان پراکسیز کے ذریعے کرایا، ٹرین حملہ سمیت دہشت گردی پاک چین تعاون اورسی پیک میں رکاوٹ ڈالنےکے لیےہے۔
منیراکرم نے مزید یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کےمرتکب،مالی معاونین،سرپرستوں کوکٹہرےمیں لایاجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News