
ایوان صدر میں یوم پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
اسلام آباد: ایوان صدر میں یوم پاکستان کے موقع پر اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے شرکت کی۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے افسروں اور جوانوں کے لئے عسکری اعزازات دیے گئے۔
تقریب میں صدر آصف علی زرداری کی منظوری سے 2 ستارہِ بسالت، 227 تمغہِ بسالت اور 82 امتیازی اسناد دی گیئں۔
اس کے علاوہ 185 چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن کارڈ، 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 112 ستارہِ امتیاز (ملٹری) اور 133 تمغہِ امتیاز (ملٹری) عطا کیے گئے۔
سول اعزازات کی تقریب میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت (شہید)، ایف ایف اور سپاہی صوبان مجید بلوچ (شہید)، اے کے کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News