Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹریفک پولیس کی ویڈیو کیوں بنائی؟ راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج

Now Reading:

ٹریفک پولیس کی ویڈیو کیوں بنائی؟ راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج
ٹریفک پولیس کی ویڈیو کیوں بنائی؟ راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج

ٹریفک پولیس کی ویڈیو کیوں بنائی؟ راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج

راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کی ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ 2016 کے تحت دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے خلاف مبینہ اشتعال انگیزی پر راولپنڈی میں پیکا ایکٹ 2016 کے تحت تھانہ کینٹ میں دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ٹریفک وارڈن عمران سکندر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں پیکا ایکٹ کی دفعہ 21 کی سب سیکشن ون ڈی شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے غلط پارکنگ پر کھڑی ایک گاڑی کو ٹریفک پولیس کی جانب سے اٹھانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ گاڑی کی پارکنگ قانون کے خلاف تھی اور اس پر باقاعدہ چالان ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

Advertisement

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو ایک دکان کے باہر بنائی گئی اور دکان کے مالک نے اسے وائرل کیا جس سے عوام میں ٹریفک پولیس کے خلاف نفرت اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا یہ اقدام پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قابلِ تعزیر جرم ہے اور اس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر