
’دہشت گردوں کاکوئی مذہب نہیں‘، علماء کی سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت
لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کاکوئی مذہب نہیں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ملک کی جڑیں کھوکھلی کرتی ہے، سانحہ جعفرایکسپریس میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ باہمی اتحاد سے کرنا ہوگا، دشمن پاکستان میں انتشار پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا جب کہ یہ خوارجیوں اور اسلام پسندوں کی لڑائی ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے علماء کی جانب سے سانحہ جعفرایکسپریس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، علماء و مشائخ دہشت گردی کے خلاف ملکی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان امن کیوں نہیں چاہتا؟۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے جب کہ جعفرایکسپریس پر حملہ نائن الیون جیسا ہی تھا۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا، بےگناہوں کو قتل کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News