Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم کا عیدالفطر سادگی سے منانے کا اعلان

Now Reading:

ایم کیو ایم کا عیدالفطر سادگی سے منانے کا اعلان
ایم کیو ایم کا عیدالفطر سادگی سے منانے کا اعلان

ایم کیو ایم کا عیدالفطر سادگی سے منانے کا اعلان

ایم کیوایم پاکستان نے شہر قائد میں جانبحق شہریوں کے سوگ میں عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے ہی اس شہر کے شہریوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، پورے رمضان اس شہر کی سڑکیں یہاں کے شہریوں کے خون سے لال ہوتی رہی ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس سے پہلے  اس شہر کے مکین ڈکیتوں کے ہاتھوں مارے جاتے رہے، ہم چلاتے رہے اور بولتے رہے، مگر حکومت کے کانوں پر جوں نہ رینگی، ایک بچی بشری زیدی کے واقعہ نے ماضی میں اس شہر کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کیا، غفلت اور بے رحمی کا ایک سلسلہ ہے جو اس شہر کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈمپر اور ٹرک مافیا نے اس شہر کو یرغمال بنا رکھا ہے، اس شہر کو ڈرگ مافیا اور اسلحہ مافیا نے 80 کی دہائی میں میں برباد کیا، جس طرح اعلیٰ عدالتیں چھوٹے سے چھوٹے مسئلہ پر سو موٹو لیتی ہیں، اگر عدالتوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملنا تو ہمیں وہ دروازہ بتائیں جسے ہم کھٹکھٹائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، صدر مملکت بتائیں ہم کہاں جائیں، اس شہر میں ہونے والے تمام جرائم بیروزگاری، لسانی و متعصابہ فیصلوں پر احتجاج کرنے پر بھی کیا احتجاج نہ کیا جائے، ایم کیو ایم ان تمام معاملات پر کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جارہی ہے، ہم اس حوالے سے پھر کورٹ میں حجت تمام کرنے جارہے ہیں۔

Advertisement

خالد مقبول صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری لاتعداد پٹیشنز کورٹس میں میں پڑی سسک رہی ہیں، اس شہر میں قانون نافذ کرنے والے اور چور دونوں کا تعلق اس شہر سے نہیں ہے، حالات و واقعات بتاتے ہیں چوروں ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو شہر پھر سے 80 کی دہائی کے حالات کی طرف جاتا دکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر کے ریٹائرڈ لوگوں کو پنشن نہیں دی جارہی، جعلی ڈومیسائل پر اس شہر کی نوکریاں حاصل کرنے والوں کو پنشن سمیت تمام سہولیات حاصل ہیں، میں شہر کے مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اس شہر کو انصاف دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، آئیں ہم سب مک کر پھر سے حجت تمام  کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی اس شہر کے جناح ہسپتال سمیت دیگر ہسپتال اس شہر کے مخیر حضرات چلا رہے ہیں، اس شہر کے لوگ پانی کا ٹیکس دینے کے باوجود پانی ٹینکروں سے خرید رہے ہیں اس ملک میں اگر کوئی سب سے زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں وہ کراچی اراکین اسمبلی و شہری ہیں، ایم کیو ایم پاکستان سڑکوں پر حادثات میں جانبحق ہونے والوں کے انصاف کیلئے عدالت میں پیٹیشن دائرکرنے جارہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب لیاری گینگ وار نے شہر میں پھر سے اپنا خوف پہلانا شروع کردیا ہے، علاقوں میں بھتہ خوری کی شکایات سامنے آئی ہیں، اس وقت اس شہر کو حق دلانے کی ضرورت ہے، جو لوگ جناح اسپتال کی سہولیات کا سہرا اپنے سر لے رہے ہیں، ان کا ایک رپیہ بھی اس اسپتال میں نہیں لگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس آئینی اور قانونی حق ہے سڑکوں پر آنے کا، اہل کراچی ان تمام خاندانوں کے ساتھ جو ڈمپر سے کچلے گئے اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے عید پر ان کے غموں میں ساتھ کھڑے ہو جائیں۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید یہ بھی کہا کہ پی پی پی کی اعلیٰ ترین قیادت کراچی ڈویلپمنٹ پروگرام کے خلاف ہے، وزیر اعلیٰ وفاق کو خط لکھ رہے ہیں کہ کراچی کی ترقی کے لیے پیسے نہ دیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر