کراچی ٹیکس دیتا ہے تو حق بھی سب سے پہلے کراچی کو ملنا چاہیے، منعم ظفر
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کراچی ٹیکس دیتا ہے تو حق بھی سب سے پہلے کراچی کو ملنا چاہیے، اہل کراچی کے حق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد بھی کررہے ہیں مزاحمت بھی جاری ہے، کراچی کے 50 فیصد علاقوں میں آج بھی پانی موجود نہیں، پانی گھروں کے نلکوں میں آنا چاہیے۔
منعم ظفر نے کہا کہ سندھ حکومت کو کرپشن سے فرصت نہیں، دوپہر کے تین بجتے ہی شہر میں ٹریفک جام ہوجاتا ہے، پچھلے دو ماہ میں 5 ہزارسے زائد کتے کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، ہم وسائل اور اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان کے بعد عوامی تحریک کے لیے تیار ہیں،جماعت اسلامی رمضان کے بعد ملین مارچ کرے گی۔
منعم ظفر کا کہنا تھا کہ افطار اور سحری کے اوقات میں گیس نہیں ہے، سحری کے اوقات میں شہری ہوٹل سے کھانا خرید رہے ہیں، ایس ایس جی سی گیس شیڈول پر عمل کروانے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں کم از کم شہریوں کو ریلیف دیا جائے، پٹرول کی قیمت میں50روپےکی کمی کی جائے، اس وقت پیٹرول کی قیمت گزشتہ 4 سال کےمقابلے میں سب سے کم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
