Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوشکی دالبندین شاہراہ پر دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Now Reading:

نوشکی دالبندین شاہراہ پر دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
نوشکی دالبندین شاہراہ پر دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

نوشکی دالبندین شاہراہ پر دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

نوشکی میں دالبندین شاہراہ پر دھماکا  ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق، جبکہ 43  زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ سی ایم ایچ اسپتال شفٹ کرنے کے لیے ہیلی کاپٹرز نوشکی پہنچ گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا نوشکی میں حملہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے آج صبح ایف سی کانوے پر  نوشکی کے مقام پر بارودی دھماکہ اور خود کش حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف  فوری موثر جوابی کاروائی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی جوابی کاروائی میں خود کش حملہ آور کے علاوہ تین اور دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے، بزدلانہ  خود کُش حملے میں ایف سی کے تین جوان اور دو سویلین شہید ہو گئے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے بھاگنے والے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں بس کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا، بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے، دشمن عناصر سن لیں، ریاست ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

Advertisement

میر سرفراز بگٹی نے مزید یہ بھی کہا کہ امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، بلوچستان کا ہر فرد اس پاک دھرتی کے لیے اپنا لہو پیش کرنے والے شہداء کے خون کا مقروض ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی  مذمت  کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔

محسن نقوی نے مزید یہ بھی کہا کہ ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام  پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوشکی کے قریب قومی شاہراہ  پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر