
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے جناح اسپتال لاہور کی انتظامیہ اور کلینیکل مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے دلچسپی رکھنے والی فرموں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
اس سلسلے میں درخواست دہندگان سے 2 مئی 2025 تک ای-پنجاب ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ای پیڈز) کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ نے واضح کیا ہے کہ درخواست دہندہ کمپنیوں کو متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹیز اور ٹیکس ڈپارٹمنٹس کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ شرائط و ضوابط ای پیڈز اور پیپرا کی ویب سائٹ پر دیکھنے کی سہولت موجود ہے۔
درخواست دہندگان کو حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ای پیڈز پر رجسٹریشن کرائیں تاکہ وہ اس عمل میں حصہ لے سکیں۔
مقررہ تاریخ اور وقت تک جمع کرائی جانے والی ای درخواستیں اسی دن دوپہر 2:30 بجے درخواست دہندگان کے نمائندوں کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔
15 اپریل 2025 کو محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اس سلسلے میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس کا آغاز صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔ اس اجلاس میں آؤٹ سورسنگ کے عمل سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News