Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس میں 23 سالہ نوجوان کا حیرت انگیز کارنامہ، 2 سالہ ملازمت پر مکمل پنشن کے ساتھ ریٹائر

Now Reading:

روس میں 23 سالہ نوجوان کا حیرت انگیز کارنامہ، 2 سالہ ملازمت پر مکمل پنشن کے ساتھ ریٹائر

روس میں ایک 23 سالہ نوجوان نے ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر بیشتر افراد حیران رہ گئے ہیں۔

پاؤل اسٹیفنیکو نامی اس نوجوان نے صرف 2 سال کی ملازمت کے بعد مکمل پنشن کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے لی، جو کہ ایک غیر معمولی اور نایاب صورتحال ہے۔

پاؤل نے اپنے کیریئر کا آغاز صرف 16 سال کی عمر میں روسی وزارت داخلہ امور کے تعلیمی ادارے میں داخلہ لے کر کیا تھا۔

 پانچ سال کی سخت تربیت کے بعد، اسے وزارت داخلہ میں ملازمت ملی، تاہم صرف دو سال تک ملازمت کے بعد اس نے ریٹائرمنٹ لے لی۔

اس حیرت انگیز ریٹائرمنٹ کے پیچھے روسی قانون کی ایک خصوصی شق کارگر ثابت ہوئی، جس کے تحت مارشل لا کے دوران ملازمت کرنے والے افراد کی سروس میں ہر ماہ کے اختتام پر تین ماہ کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

Advertisement

اس شق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاؤل اسٹیفنیکو نے اپنی سروس کی مدت کو تیز رفتار سے مکمل کیا۔

پاؤل نے 28 نومبر 2023 کو ریٹائرمنٹ کی درخواست دی، جو روسی قانون کے مطابق منظور کر لی گئی اور اسے مکمل پنشن دے دی گئی۔

اس غیر معمولی کامیابی کو انٹرنیشنل ریکارڈ رجسٹریشن ایجنسی نے نوٹس لیا اور اس کی تصدیق روس کے سرکاری ریکارڈ سے کی۔

پاؤل اسٹیفنیکو کی اس کامیابی کے بعد وہ مالی تحفظ اور مکمل آزادی حاصل کر چکا ہے، وہ بھی اس عمر میں جب بیشتر افراد اپنی پہلی ملازمت شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر