یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی مزار قائد پر حاضری
یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی مزارِ قائد آمد پر صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری اور سینئر افسران نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔
آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، اور دیگر پولیس آفسران بھی وزیراعلی سندھ کے ہمرا موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آمد کا اعلان بگل بجا کرکیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ چاک چوبند دستے کے پروٹوکول میں مزار کے اندر داخل ہوئے، جہاں انہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھول رکھے اور دعا کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے قائد اعظم محمد علی جناح کےمزار پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے آزادی کے اٹھتروے سال میں بھی ایک ہونے کی بات کررہے ہیں، ہمیں سوچنا چاہیے، وہ کون لوگ ہیں جو اس ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کادن تمام پاکستانیوں کےلیےبڑی اہمیت کاحامل ہے، آج کےدن قراردادپاکستان منظورہوئی جوقیام پاکستان کی بنیادبنی، قراردادپاکستان ہم سب کےلیےبہت بڑی سوغات ہے، برصغیرکےمسلمانوں کی آزادی کےلیےنئی صبح کی بنیادرکھی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں سب کومساوی حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں تمام مذاہب کےافرادکومذہبی آزادی حاصل ہے، ملک میں جاری دہشت گردی کی لہرکےخلاف متحدہوناضروری ہے، ہم پاک افواج اورپاک افواج ہماراحوصلہ ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کادن یکجہتی، بھائی چارے، ایک دوسرےسےتعاون کادرس دیتاہے، اپنے عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کریں گے، پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ملکی معاشی ترقی کےلیےسب کومل کراپناحصہ ڈالناچاہیے، پی ٹی آئی کاقومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرناافسوسناک ہے، بینظیربھٹونےمیزائل ٹیکنالوجی دےکرافواج کوطاقتوربنایا، دہشت گرد چھپ کربزدل لوگوں کےذریعےحملےکررہاہے، سب جانتےہیں دہشت گردی کےپیچھےکون ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب کو اکٹھا ہونا چاہیے، سب کومل کردہشت گردوں سےمقابلہ کرناچاہیے، سب کومل کرملکی معاشی ترقی کےلیےاپناحصہ ڈالناچاہیے، سانحہ1971کے بعد ذوالفقار بھٹو نےمغربی پاکستان کومتحدکیا، یاددلاتاہوں ان کی حکومت میں سلامتی کمیٹی کے3اجلاس ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید یہ بھی کہا کہ ملک کوامن کاگہوارہ بنائیں، پاکستان کےخلاف کام کرنےوالوں کےخلاف متحدہوناپڑےگا، پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالزنہیں بننےدےگی، سندھ حکومت کارپوریٹ فارمنگ کی طرف جارہی ہے، احتجاج ہرایک کاحق ہےاورجاری رکھیں۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔
گورنرسندھ کامران خان ٹسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر وزیراعلی سندھ وزرا اور آئی جی سندھ سمیت ہم نےمزار قائد پر حاضری دی ہے، 23 مارچ کوپاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
کامران خان ٹسوری نے کہا کہ 23مارچ کوپاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، پاکستان قائداعظم اوران کےساتھیوں کی انتھک جدوجہدکانتیجہ ہے، قیام پاکستان کےلیےبےپناہ قربانیاں دی گئیں۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ہم سب نےمل کراس ملک کوآگےلےجاناہے، دشمن پاکستان کومعاشی، معاشرتی طور پر غیر مستحکم کرنےکےدرپےہے، بلوچستان میں جعفرایکسپریس پرحملہ سوچی سمجھی سازش کےتحت کیاگیا۔
کامران خان ٹسوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری قوم کومتحدہوکردہشت گردی کامقابلہ کرناہے، دعاکی اللہ تعالیٰ پاکستان کورہتی دنیاتک قائم رکھے، لگتاہےپاکستان کی قدرکھوتےجارہےہیں، اللہ سب کی زندگی میں اتحادکےساتھ احساس بھی پیداکرے۔
گورنرسندھ نے مزید یہ بھی کہا کہ اللہ سب کواس ملک میں رہتےہوئےاس کی خدمت کی توفیق فرمائے،دشمن چاہتاہےہم سےکوئی ایک غلطی ہووہ ہمیں معاشی طورپرغیرمستحکم کرسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
