
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ٹی ڈی سی پی کی ڈبل ڈیکر بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کی۔
مریم نوازشریف کی ہدایت پر کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا اور بس سروس کے پرانے کرائے بحال کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) نے اپنی سائٹ سی لاہور بس سروس کے کرایوں میں 200 سے 500 روپے تک اضافہ کیا تھا، جب کہ کارپوریٹ سیکٹر، تعلیمی اداروں اور کمرشل سرگرمیوں کے لیے کرایوں میں 5,000 سے 20,000 روپے تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کے لیے چلنے والی تین روٹ کی ڈبل ڈیکر بس سروس کے کرائے میں اضافے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سیر و سیاحت کی بہترین سہولتیں کم از کم چارجز پر فراہم کی جائیں گی اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر و تفریح کے لیے شروع کی گئی تھی تاکہ انہیں کم قیمت پر اچھے تجربات حاصل ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News