Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سمیت اہم شخصیات عیدالفطر کہاں منائیں گی؟ تفصیلات منظر عام پر

Now Reading:

وزیراعظم سمیت اہم شخصیات عیدالفطر کہاں منائیں گی؟ تفصیلات منظر عام پر
وزیراعظم سمیت اہم شخصیات عیدالفطر کہاں منائیں گی؟ تفصیلات منظر عام پر

وزیراعظم سمیت اہم شخصیات عیدالفطر کہاں منائیں گی؟ تفصیلات منظر عام پر

وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم شخصیات عیدالفطر کہاں منائیں گی؟ اس حوالے تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں عید الفطر منائیں گے، وزیراعظم عید کی نماز ماڈل ٹاؤن میں ادا کریں گے، حمزہ شہباز بھی عید لاہور میں کریں گے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور میں عید منائیں گے۔

میاں محمد نواز شریف عید کی نماز جاتی امرا میں ادا کریں گے، جبکہ وزیر اعلیٰ عید لاہورجاتی امراء میں کریں گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان عید اپنے آبائی علاقے کھائی ہتھاڑ قصور میں منائیں گے، رانا ثنا اللہ عید کا دن فیصل آباد میں گزاریں گے، جبکہ طلال چودھری عید کی نماز فیصل آباد میں پڑھیں گے۔

Advertisement

احسن اقبال عید ناروال میں گزاریں گے، رانا تنویر عید کا روز مریدکے میں گزاریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اپنے آبائی علاقے بنیر میں عید منائیں گے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھلوال میں عید منائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں اپنے حلقے  میں عید منائیں گے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ سندھ میں اپنے حلقے میں عید منائیں گے۔

امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے گاؤں عبدالخیل میں عید منائیں گے، جبکہ دہشتگردی کی صورتحال کے پیش نظر مولانا فضل الرحمن کی عید الفطر پر ملاقاتوں کو بالکل محدود کردیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی میں عیدالفطر منائیں گے۔

صدر الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے طلبا کے ہمراہ اسلام آباد میں عید منائیں گے، اس کے علاوہ وہ فلسطینی طلبا کو تحائف بھی دیں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اپنے آبائی علاقہ مانسہرہ میں عید منائیں گے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی لاہور جامعہ نعیمیہ میں عید منائیں گے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر عبدالخبیر آزاد لاہور میں بادشاہی مسجد میں عید منائیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ سکھر میں عید منائیں گے، جبکہ صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ روہڑی میں عید منائیں گے۔

 اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ سکھر میں عید منائیں گے، جبکہ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان شیخ بھی عید سکھر میں منائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر