Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواجہ آصف کو ایتھوپیا کی جانب سے “پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نواز دیا گیا

Now Reading:

خواجہ آصف کو ایتھوپیا کی جانب سے “پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نواز دیا گیا
خواجہ آصف کو ایتھوپیا کی جانب سے "پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ" سے نواز دیا گیا

خواجہ آصف کو ایتھوپیا کی جانب سے “پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کو ایتھوپیا کی جانب سے “پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نواز دیا گیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کو ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے “پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نوازا۔ یہ ایوارڈ خواجہ آصف کی دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ایتھوپیا کے سفیر نے خواجہ آصف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر خواجہ آصف کی کوششوں سے پاکستان میں ایتھوپین ائرلائن کا آغاز ممکن ہوا، جس نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا۔

خواجہ آصف نے ایتھوپیا کی طرف سے ملنے والے اعزاز پر ڈاکٹر جمال بکر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے دو طرفہ تعلقات اب انتہائی مستحکم ہوچکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں مزید تعاون کے امکانات ہیں اور دونوں ملکوں کی دوستی میں مزید اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر